سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

حکومت بورڈز کی گرانٹ ادا نہیں کر رہی،سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے سندھ حکومت کوخط لکھ دیا

منگل 20 اپریل 2021 14:02

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) سندھ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ سامنے آیا ہے، صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بورڈز کی گرانٹ ادا نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے بورڈز کو 3 ارب سے زائد کی گرانٹ دینی ہے، بورڈز کے پاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی رقم بھی نہیں۔

چیئرمین سکھر بورڈ مجتبیٰ شاہ کے مطابق فوری طور پر گرانٹ نہ ملی تو امتحانات کا انعقاد مشکل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گرانٹ نہ ملی تو بورڈز کو بھیک مانگ کر امتحانات کروانے ہوں گے۔حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین محمد میمن نے اس ضمن میں کہاکہ حکومت کو کئی بار خط لکھ چکے، مگر جواب تک نہیں ملتا۔انہوں نے کہاکہ ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب اساتذہ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :