جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے قانون ساز اسمبلی کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

منگل 20 اپریل 2021 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2021ء) چیئرمین پارلیمانی بورڈ جموں کشمیر پیپلز پارٹی سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ نے پارلیمانی بورڈ برائے انتخابات 2021ء قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہےپارلیمانی بورڈ جے کے پی پی نے آزاد کشمیر بشمول مہاجرین حلقہ جات سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدواران اپنی درخواستیں 20 اپریل تا 5 مئی  تک مرکزی سیکریٹریٹ F-6-2 میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار رحیم اشرف کو جمع کروائی جا سکیں گی۔پارلیمانی بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ کے مطابق درخواست بمعہ  بیس ہزار روپے (وصول کردہ رسید) کے ساتھ 5 مئی سے قبل پارلیمانی بورڈ کو جمع کروانی ہوگی .5 مئی کے بعد درخواستیں وصول نہیں کی جا سکیں گی۔5مئی کے بعد پارلیمانی بورڈ جمع شدہ درخواستوں پر کارروائی کا آغاز کرے گا ۔ ان  خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوید حیات خان نے پریس ریلیز میں کیا ۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواستیں ضابطہ کے مطابق مکمل ہونی چاہیے ۔فیس کی جمع شدگی کی رسید کے بغیر درخواست نامکمل تصور کی جائے گی ۔