سعودی عرب، آسٹرازینیکا سے خون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق

خون میں پھٹکیاں بننیکی شکایات کا سائنسی، تکنیکی جائزہ لیا جارہاہے، سعودی فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی

منگل 20 اپریل 2021 15:24

سعودی عرب، آسٹرازینیکا سے خون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) سعودی عرب میں برطانوی کورونا ویکسین آسٹرازینیکا سیخون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق ہوگئی۔سعودی میڈیا کے مطابق خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز کی تصدیق سعودی فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی ای)نے کی۔

(جاری ہے)

ایس ایف ڈی اے کا کہنا تھا کہ خون میں پھٹکیاں بننیکی شکایات کا سائنسی، تکنیکی جائزہ لیا جارہاہے، آسٹرازینیکا ویکسین کے ممکنہ خطرات کے مقابلے میں فوائد زیادہ ہیں۔

اس سے قبل ناروے میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں کلاٹس بننے (خون جمنی)کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیدرلینڈز نے برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا تھا۔ آسٹرازینیکا کیاستعمال پرخون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے ویکیسن کا استعمال روک دیا تھا، ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔