سائنس اینڈٹیکنالوجی اور اسٹیم ایجوکیشن کو فروغ دیا جائے گا،نیشنل فورم اور این ای ڈی یونیورسٹی کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

منگل 20 اپریل 2021 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) گزشتہ روز این ای ڈی یونیورسٹی اور نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ نے ایک مفاہمتی یاداشت MOU دستخط کئے ۔ اس یاداشت کے تحت سائنس ، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبے کے فروغ کیلئے سٹیم ایوارڈ کا اجرا کیا جائیگا اور اسٹیم کی تعلیم ماحولیات اور سماجی بہبود کے شعبوں میں اجتماعی کو ششیں کی جا ئینگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرار غضنفر حسین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ پروفیسر حشمت اللہ لودھی، ڈین سی ای سی پروفیسر سعد قاضی۔لیں گیں ۔ فورم کے نائب صدر انجینئر ندیم اشرف، خالد اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وائس چانسلر این ای ڈی،پروفیسر حشمت لودھی نے اس سمجھوتے کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے طالب علموں ، تجارتی اداروں اور صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا اور ماحولیات و سماجی بہبود کے شعبوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے مواقع ملیں گیں ۔

متعلقہ عنوان :