بھارت میں کورونا سے یومیہ اموات ایک لاکھ اسی ہزار سے بھی زائد ریکارڈ

پچھلے ایک دن میں ملک میں دو لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے،وزارت صحت

منگل 20 اپریل 2021 16:57

بھارت میں کورونا سے یومیہ اموات ایک لاکھ اسی ہزار سے بھی زائد ریکارڈ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) بھارت میں یومیہ بنیادوں پر نئے کورونا کیسز کی تعداد میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن یہ تعداد اب بھی دو لاکھ سے کہیں زیادہ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق منگل کو جاری کردہ وزارت صحت کے اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ پچھلے ایک دن میں ملک میں دو لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق مزید 1761 لوگ چل بسے، جس کے بعد بھارت میں اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ اسی ہزار پانچ سو تیس ہو گئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں لاک ڈان نافذ ہے جبکہ ملک میں جاری ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ بھارتی حکام کا کہناتھا کہ یکم مئی سے ملک کے تمام بالغ شہریوں کو مفت ٹیکے لگائے جائیں گے۔ تاہم ملک کے کئی علاقوں میں ویکسین کی قلت کی شکایات ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کروڑوں کی تعداد میں مزید ٹیکے کہاں سے آئیں گے۔