اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی،منفی رویہ قابل مذمت ہے‘عثمان بزدار

جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کررہی تھی، پاک دھرتی ہم سے اتحادکا تقاضا کررہی ہے،یہ قرض اتارنا سب پر واجب ہے

منگل 20 اپریل 2021 17:40

اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نبی پاک نؐ کی شان اقدس کوالفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور کوئی بھی مسلمان نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔مسلمانوں کے دل رسول کریمؐ کی محبت سے منور ہیں۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کامنفی رویہ قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے بگاڑنے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن کی جانب سے آگ پر تیل چھڑکنے کے مذموم عزائم بری طرح ناکام رہے۔نازک مرحلے پر اپوزیشن نے منفی کردار ادا کیا۔ جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کررہی تھی۔اپوزیشن کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ تاریخ میں ہمیشہ برے الفاظ میں یا د رکھا جائے گا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پاک دھرتی ہم سے اتحاد،اتفاق کا تقاضا کررہی ہے اوروطن کی مٹی کا یہ قرض اتارنا ہم سب پر واجب ہے۔