Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے رکن پنجاب اسمبلی سید افتخار گیلانی کی ملاقات

سید افتخار گیلانی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایشو پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین

منگل 20 اپریل 2021 17:40

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے رکن پنجاب اسمبلی سید افتخار گیلانی کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں رکن پنجاب اسمبلی سید افتخار گیلانی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امو ر اورترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہوئی -سید افتخار گیلانی نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز پیش کیں-سید افتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایشو پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی پنجاب کے حقوق کے علمبردار ہیں،کسی کو حق تلفی کی اجازت نہیں دیں گی-پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کی حقیقی نگہبان ہی-جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا جارہا ہی-جنوبی پنجاب کیلئے الگ ترقیاتی پروگرام ترتیب دیا جائے گا-پنجاب کے ہر شہراورعلاقے کے لئے یکساں ترقی کے ویژن پر عمل پیرا ہوں-سید افتخار گیلانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے لوگوں کے حقوق کیلئے تاریخی کردار ادا کررہے ہیں-ترقی کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف کرنا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا قابل تحسین اقدام ہی-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات