پی آئی اے کاکراچی سے سکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

منگل 20 اپریل 2021 18:23

پی آئی اے کاکراچی سے سکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) وزیراعظم عمران خان کے سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پہلی پرواز 16مئی کوکراچی سے اسکردوکیلئے پی کی455 روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کراچی سے اسکردو کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے مطابق کوروناکے باعث چترال کیلئے معطل کی گئیں پروازیں بحال کر دیں جبکہ لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جنوبی پنجاب رحیم یارخان کیلئے پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کر دی ہیں۔پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان اور کراچی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ رحیم یارخان کے لئے یکطرفہ کرایہ8800روپے مقرر کیا گیا ہے۔