سعودی عرب میں نمازیوں کی لاپرواہی نے مزید 33 مساجد بند کروا دیں
وزارت مذہبی اموت کے مطابق 8 علاقوں میں درجنوں نمازی کورونا کاشکار نکلے
محمد عرفان
منگل اپریل
17:57
(جاری ہے)
دس کا تعلق القصیم، دو، دو کا ریاض ، الشرقیہ اور جازان سے ہے جبکہ ایک، ایک مسجد حدود شمالیہ اور عسیر میں بحال کی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے انسپکٹرز کی جانب سے مملکت کی مساجد کے اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 576 تفتیشی دورے کیے گئے ہیں۔ 1711 مساجد میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کے سلسلے میں لاپروائی پائی گئی ہے۔ وزارت اسلامی کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تمام نمازیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی نمازی اپنے اندر کرونا وائرس کی کوئی علامت محسوس کرے تو کرونا ٹیسٹ کے بغیر مسجد جانے سے گریز کرے۔ جب تک یہ یقین نہیں ہوجائے کہ وہ کرونا میں مبتلا نہیں ہے وہ گھر پر ہی نماز ادا کرتا رہے۔چہرہ ماسک سے ڈھانپے رکھیں، جائے نماز گھر سے ہی لائیں اور دیگر نمازیوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔ وزارت اسلامی امور نے مزید کہا کہ ’اس حوالے سے لاپروائی برتنے کا نتیجہ دیگر نمازیوں کو خطرات سے دوچار کرنے کی صورت میں برآمد ہوگا۔ سب لوگ یہ بات مدنظر رکھیں کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی دینی فریضہ اور شہری عمل ہے‘۔ نمازیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی مسجد میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوتاہی نظر آئے تو پہلی فرصت میں 1933 پر رابطہ کرکے مطلع کردیں۔واضح رہے چند ہفتے قبل سعودی وزیر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے ایک ویڈیو بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مملکت میں کورونا کیسز میں کمی نہ آئی تو سعودی عرب کی تمام مساجد کو ایک بار پھر بند کیا جا سکتا ہے ۔ ایسی صورت میں مساجد میں صرف اذان دی جا سکے گی اور نمازیں گھروں پر ہی ادا کرنی ہوں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں کورونا وبا کے خاتمے کی بہت بڑی اُمید پیدا ہو گئی
-
بدعنوانیوں کا الزام ، قطر کے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
-
افغان طالبان نے افغانستان کے دوسرے بڑے ڈیم پر قبضہ کر لیا
-
بل گیٹس کی بیٹی بھی والدین کی علیحدگی پر بول پڑیں
-
کورونا وائرس، بھارت کے ہمسایہ ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردیں
-
عرب دُنیا میں خوش ترین عوام کی فہرست میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آ گیا
-
سعودی شاہی خاندان کو ایک اور صدمہ،ایک اور شہزادی چل بسیں
-
سعودیہ میں نمازیوں کی لاپرواہی کا سلسلہ رُک نہ سکا، مزید 17 مساجد بند کروا دی گئیں
-
کسان کی غلطی سے فرانس اور بلجیم کی سرحدیں تبدیل
-
بھارتی کسانوں کا احتجاج رنگ لانے لگا، مودی کو ایودھیا انتخابات میں شکست
-
بھارت ، ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا
-
بل گیٹس کی بیٹی بھی والدین کی علیحدگی پر بول پڑیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.
