فیصل واوڈا کی دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر وفاق سے جواب طلب

منگل 20 اپریل 2021 22:41

فیصل واوڈا کی دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کیس چلائیں گے یا ڈپٹی اٹارنی جنرل سارا ایشو ہی الیکشن کمیشن کا ہے آپ بتائیں کیا کرنا ہے عدالت نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر وفاق سے جواب طلب کرلیا عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے جواب کی روشنی میں دلائل دیں الیکشن کمیشن کے لا آفیسر عبد اللہ ہنجرہ نے عدالت کو بتایا کہ فیصل واوڈا کے وکلا الیکشن کمیشن میں خود تاریخ لے لیتے ہیں جس پر فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں غیر قانونی کارروائی جاری ہے الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے 20 مئی کی تاریخ مقرر ہے عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی