سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے پر نواز شریف کا ردعمل سامنے آ گیا
ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ بہت سارے سوالات کوجنم دےرہاہے، وه جمہوریت اور سول بالا دستی کیلئے اٹھتی ایک بہادراورحق پر مبنی آواز ہے۔صحافت کا گلا گھونٹنے والےان مجرموں کو فوری طور پر قوم کے سامنےلا کر نشان عبرت بنایاجائے، نواز شریف
دانش احمد انصاری منگل 20 اپریل 2021 20:52
(جاری ہے)
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے کی آواز کو خاموش کرنا ایک کینسر ہے جس سے ہمارا ملک کئی سالوں سے دوچار ہے ابصار عالم صاحب اس ظالمانہ اور وحشیانہ جرم کا تازہ ترین شکار ہے۔
انہوں نے اپنےٹویٹ میں کہا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کے زخموں اور اس ملک کے زخموں کو شفا بخشے۔ آمین۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ابصار عالم اپنے گھر کے باہر واک کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، ایک گولی ان کی پسلی میں لگی ہے، انہیں زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ایف الیون پارک میں اپنے گھر کے باہر واک کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔جس میں ابصار عالم شدید زخمی ہوگئی۔ گولی ابصار عالم کے پیٹ میں لگی۔ جس کے فوری بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم پمز ہسپتال میں ان کا آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سینئر صحافی ابصارعالم پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس حکام کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے اور حملے سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.