وقار یونس کے جلد بائولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں

سابق کپتان تھکاوٹ کا شکار اور اپنی فیملی کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں: قریبی ذرائع کا دعوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 اپریل 2021 12:59

وقار یونس کے جلد بائولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اپریل 2021ء ) دورہ زمبابوے کے آغاز سے قبل ہی چھٹی پر جانے والے وقار یونس کے جلد بائولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں۔ 49 سالہ سابق کپتان اہلیہ کی سڈنی میں سرجری کے پیش نظر دورہ زمبابوے چھوڑ کر آسٹریلیا کیلئے عازم سفر ہیں،وہ پی ایس ایل 6 کے دوران پاکستان واپس آئیں گے، ان حالات میں یہ اطلاعات بھی گردش کررہی ہیں کہ شاید وہ بائولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں وقار یونس کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سابق کپتان تھکاوٹ کا شکار اور اپنی فیملی کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں، یاد رہے کہ وقار یونس 10ماہ سے مسلسل مصروف ہیں، دیگر کرکٹرز تو پاکستان واپسی پر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارلیتے ہیں مگر فیملی آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے بائولنگ کوچ کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں مل پاتا۔