صدر شی جن پنگ امریکی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرینگے، چین

صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے خطاب کریں گے،بیان

بدھ 21 اپریل 2021 13:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) چینی وزارتِ خارجہ نے کہاہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ۔

(جاری ہے)

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 22 اپریل کی ورچوئل کانفرنس میں متعدد عالمی رہنمائں کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :