انگلش ٹی ٹونٹی،محمد عامر اب کینٹ کائونٹی کے لیے ان ایکشن ہوں گے

29 سالہ پیسر کینٹ کے گروپ سٹیج کے 7 میچوں کیلئے دستیاب ہوںگے،ان کے پاس کوالیفائی کرنے پر ناک آؤٹ راؤنڈ میں کھیلنے کا آپشن ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 اپریل 2021 13:10

انگلش ٹی ٹونٹی،محمد عامر اب کینٹ کائونٹی کے لیے ان ایکشن ہوں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اپریل 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔ 29 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر انگلش ٹی ٹونٹی ایونٹ میں کینٹ سپٹ فائر کی نمائندگی کریں گے۔ اس حوالے سے ترجمان کینٹ کاؤنٹی کا کہنا تھا کہ ’محمد عامر سے معاہدہ ہونے پر خوش ہیں‘۔ کینٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کی کِٹ کے ساتھ محمد عامر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

دوسری جانب کینٹ کے ٹویٹر ہینڈل سے عامر کو اردو میں خوش آمدید کہا گیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی گئی۔

(جاری ہے)

محمد عامر کینٹ کے گروپ سٹیج کے 7 میچوں کے لئے دستیاب ہوں گے اور ان کے پاس کوالیفائی کرنے پر ناک آؤٹ راؤنڈ میں کھیلنے کا آپشن ہوگا۔عامر کے کینٹ کو جوائن کرنے کی تاریخ کا انحصار کراچی کنگز کی اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پرفارمنس اور برطانیہ پہنچنے کے بعد قرنطینہ کرنے کی مدت پر ہوگا۔

کینٹ سپاٹ فائر کی جانب سے محمد عامر کا پہلا میچ 25 جون کو ان کے سابق کلب ایسیکس ایگلز کے خلاف چیلمز فورڈ میں ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل محمد عامر نے 2017ء اور 2019ء میں 21 میچز میں ایسیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کی جب ایسیکس ایگلز نے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔