پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کر دی

بدھ 21 اپریل 2021 13:25

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کر دی ، امجد اسلام امجد ، مرحوم آئی اے رحمٰن ، وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین سمیت دیگر کے نام شامل ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد 16 افراد کے نام سول ایوارڈز کیلئے حکومت پاکستان کو ارسال کر د یئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کر دی،وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد نام سول ایوارڈز کیلئے حکومت پاکستان کو ارسال کر د یئے گئے،سول ایوارڈز کیلئے بھجوائے گئیناموں میں نام ور شاعر امجد اسلام امجد ، مرحوم آئی اے رحمٰن کا نام بھی شامل ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سیسابق پرنسپل ایچی سن کالج فقیر سید اعجاز الدین ، پرنسپل اینوائرنمنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد رشید، انیس ناگی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد،مصور محمد جاوید ،ڈاکٹر خواجہ عبد الحی،محفوظ الرحمٰن،انجنیئر سید محبوب علی زیدی، ڈاکٹر محمد شکیل پتافی، ڈاکٹر عبد الحی ،شاہد زیدی، سابق پرنسپل این سی اے ڈاکٹر سلیمہ ہاشمی، راشد علی رانا کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔