مکوآنہ‘اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار‘ ناجائز اسلحہ برآمد،شراب فروش گرفتار مقدمہ درج

بدھ 21 اپریل 2021 13:25

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار‘ ناجائز اسلحہ برآمد،شراب فروش گرفتار مقدمہ درج چک نمبر673/14گ ب کا رہائشی محمد عباس رائفل ناجائز اسلحہ کی سرعام نمائش کررہاتھاکہ وسیم اسلم سب انسپکٹر نے چھاپہ مار کر ملزم محمد عباس کو گرفتار کرکے رائفل برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج محمد افضل اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر668گ ب کے قریب یٰسین ولد عابد حسین کو گرفتار کرکے شراب 40 لٹر برآمد کرکے شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ در ج کرلیا

متعلقہ عنوان :