ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں رہائشگاہ کیسے ملے گی

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کیلئے پنجاب حکومت نے طریقہ کار طے کردیا، اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوگی

بدھ 21 اپریل 2021 13:25

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں رہائشگاہ کیسے ملے گی طریقہ کار طے ہوگیا، اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ ہوگی، قرعہ اندازی کے بعد ڈاؤن پے منٹ جمع کروائی جاسکے گی۔ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کیلئے پنجاب حکومت نے طریقہ کار طے کردیا، اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوگی، اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار لیٹر آف کمفرٹ کے حصول کیلئے بینک آف پنجاب یا اس کے مقررکردہ بینکوں سے رجوع کریں گے، کامیاب امیدوار نیفڈا سے سبسڈی حاصل کرنے کیلئے الگ سے درخواست دے سکیں گے، سبسڈی کے بعد درخواستگزار 10 فیصد جبکہ دیگر 21 فیصد ڈاؤن پے منٹ جمع کروائیں گے، اپارٹمنٹ کی باقی قیمت اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونے کے بعد آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حکومت پنجاب کم آمدن والے افراد کے لیے حکومت پنجاب سستا گھر سکیم شروع کر رہی ہے، جس سے ایسے شہری جن کی ماہانہ ذرائع آمدن 60 ہزار روپے سے کم ہے ان کو یہ گھر بنا کے دیئے جائیں گے، حکومت نے ابتدائی طور پر کم ذرائع آمدن والے افراد کو گھر دینے کے لیے چند شرائط بھی تیار کی ہیں، جس میں شہری کی آمدن تو مشروط ہے ہی لیکن ساتھ ہی جس تحصیل میں ہاؤسنگ سکیم ہوگی اسی تحصیل کے افراد کو گھر ملے گا، کم آمدن والے افراد کو بینک سے 10 لاکھ روپے کا قرض بھی آسانی سے مل سکے گا-