معروف گلوکارہ صنم ماروی نے سابق شوہر حامد علی بہلول پر ایف آئی آر کٹوا دی

حامد علی بہلول نے شدید تشدد کیا ،ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغواء کرنے کی کوشش کی ،میرے ڈرائیور وقار نے میری جان بچائی

بدھ 21 اپریل 2021 13:25

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) معروف گلوکارہ صنم ماروی نے تشدد کرنے اور اغوا کی کوشش پر اپنے سابق شوہر حامد علی بہلول پر ایف آئی آر کٹوا دی،صنم ماروی کا کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر نے ساتھیوں کے ہمراہ انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی ، ڈرائیور نے انہیں بچایا۔تفصیلات کے مطابق صنم ماروی نے تھانہ اسلام پورہ میں اپنے سابق شوہر حامد علی بہلول کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے ۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ حامد علی بہلول نے ان پر شدید تشدد کیا ،ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوائ کرنے کی کوشش کی ، ان کے ڈرائیور وقار نے ان کی جان بچائی اور انہیں موقع سے دور لے کر گیا ۔صنم ماروی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ ان کی سابق شوہر حامد علی بہلول سے تعلقات دوسال قبل علیحدگی ہوچکی ہیوہ سول کورٹ میں اپنے کیس کے سلسلے میں آئیں ، واپسی پر ان کے سابق شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ان پر تشدد کیا اور ان کو اغواء کرنے کوشش کی۔

(جاری ہے)

تھانہ اسلام پورہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔واضح رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی کا بچوں کے لئے اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تھا،بچے چار روز ماں اور تین روز والدہ کے ہمراہ رہیں گے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے معاہدہ طے پایا تھا، قبل ازیں فیملی سول جج کی عدالت میں صنم ماروی نے اپنے شوہر حامد علی کے خلاف خلع کے دعوے میں موقف اختیار کر رکھا تھا کہ اس کے تین بچے ہیں اس کا شوہر حامد علی اس پر تشدد کرتا ہے۔

وہ سول کورٹ میں اپنے کیس کے سلسلے میں آئیں ، واپسی پر ان کے سابق شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ان پر تشدد کیا اور ان کو اغواء کرنے کوشش کی۔ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔واضح رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی کا بچوں کے لئے اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تھا،بچے چار روز ماں اور تین روز والدہ کے ہمراہ رہیں گے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے معاہدہ طے پایا تھا، قبل ازیں فیملی سول جج کی عدالت میں صنم ماروی نے اپنے شوہر حامد علی کے خلاف خلع کے دعوے میں موقف اختیار کر رکھا تھا کہ اس کے تین بچے ہیں اس کا شوہر حامد علی اس پر تشدد کرتا ہے۔