ہالینڈ میں کورونا پابندیوں میں نرمی، جرمنی میں نائٹ کرفیو پر غور

ہنگامی پابندیوں میں رات دس سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا منصوبہ شامل

بدھ 21 اپریل 2021 13:30

ایمسٹر ڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) یورپی ملک ہالینڈ کی حکومت ملک میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود آئندہ ہفتے سماجی پابندیوں میں نرمی کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مارک روٹے نے اعلان کیا کہ اٹھائیس اپریل سے گزشتہ تین ماہ سے جاری رات کے کرفیو کو ختم کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریستوران اور بارز کو بارہ بجے سے چھ بجے تک گاہکوں کی محدود تعداد کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ جرمنی میںوفاقی پارلیمان کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں یکساں قوائد کی منظوری متوقع ہے۔ ان ہنگامی پابندیوں میں رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔