امریکا، سیاہ فام جارج کے قتل کیس میں سفید فام سابق پولیس افسر پر فرد جرم عائد
جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کے وکیل نے عدالتی فیصلے کو امریکی تاریخ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیدیا
بدھ 21 اپریل 2021 13:30
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈیرک کو آئندہ 2 ماہ میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے اور سابق پولیس افسر کو تقریبا 10 سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔
امریکی عدالت کے ججوں نے تین ہفتے سے چلنے والے ٹرائل کا فیصلہ سنایا جب کہ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد عدالت کے باہر جارج کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کے وکیل نے عدالتی فیصلے کو امریکی تاریخ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا ۔دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد امریکی صدرجوبائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس نے جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کو ٹیلیفون کیا۔امریکی صدر کا عدالتی فیصلے پر کہنا تھا کہ کم از کم انصاف موجود ہے اور انہیں امید ہے کہ اس سے ایک معنی خیز تبدیلی کے لمحات جنم لیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مینیاپولس میں پولیس افسر ڈیرک شاوین نے اپنا گھٹنا جارج فلائیڈ کی گردن پر رکھا تھا جس سے دم گھٹنے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی تھی جب کہ اس واقعے کی ویڈیو شہری کی جانب سے بنائی گئی جس کے سامنے آنے پر امریکا میں شدید احتجاج کیا گیا اور بلیک لائیوز میٹرز کے نام سے تحریک چلائی گئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.