Live Updates

گوشت فروشوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

پرانی قیمت پر گوشت ہز گز نہیں بیچ سکتے، رمضان المبارک میں قیمتیں بڑھائی جائیں،میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی استدعا

بدھ 21 اپریل 2021 17:23

گوشت فروشوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) گوشت فروشوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،دائر درخواست میں کہاگیاہے کہ پرانی قیمت پر گوشت نہیں بیچ سکتے، رمضان المبارک میں قیمتیں بڑھائی جائیں،کمشنر کراچی کو نئی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں استدعاکی گئی ہے کہ گوشت کی قیمت میں اضافہ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے موقف اختیار کیاکہ موجودہ قیمتوں میں کاروبار نہیں چلا سکتے۔گائے کا گوشت 600 روپے فی کلواوربکرے کے گوشت کی فی کلوقیمت1100 روپے مقررکی جائے ۔انہوں نے کہاکہ5 سالوں میں گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں طے نہیں ہوئیں۔ضلعی انتظامیہ دکانداروں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہکبھی دکانداروں کو تھانے میں بندکردیاجاتاہے اور کبھی گوشت اٹھا لے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹر ڈالرز میں جانور خرید رہے ہیں۔جانور ایکسپورٹ ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں کہاکہ غیر قانونی مذبح خانوں میں پریشر گوشت تیار کیا جا رہا ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات