ایل ڈی اے سٹی فائلوں کی تیسری قرعہ اندازی کا فیصلہ

بدھ 21 اپریل 2021 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی زیر صدارت ایک اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی تیسری قرعہ اندازی کا فیصلہ کیا گیا۔قرعہ اندازی عید کے فوری بعد ہو گی۔قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے سٹی فیز ون کی تمام فائلیں شامل کی جائیں گی۔اجلاس میں عمران بھٹی پاک اسٹیٹ، ملک آصف الفا اسٹیٹ، خرم یعقوب ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدلواحد و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :