سعودی عرب نگراں کیمیکل اسلحہ تنظیم کی مجلس عاملہ کا پھر رکن منتخب

بدھ 21 اپریل 2021 21:01

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2021ء) سعودی عرب کیمیکل اسلحے کی نگراں عالمی تنظیم کی مجلس عاملہ کا ایک بار پھر رکن منتخب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اب 2021ء سے 2023ئ تک کیمیکل اسلحے کی نگراں عالمی تنظیم کی مجلس عاملہ رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو ایشین گروپ کی جانب سے تنظیم کا رکن بنایا گیا ہے۔دوسری جانب ہالینڈ میں متعین سعودی سفیر زیاد العطیہ کا کہنا ہے کہ کیمیکل اسلحے کی نگراں عالمی تنظیم کی مجلسِ عاملہ کی رکنیت پر ساتھ دینے پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔