Live Updates

بنوں: رمضان المبارک میں گوشت فی کلو 450 روپے مقرر کرنے پر قصابان ایسوسی ایشن اور تاجر برادری بپھر گئے، احتجاجی مظاہرہ

بدھ 21 اپریل 2021 23:13

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2021ء) انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں گوشت فی کلو 450 روپے مقرر کرنے پر قصابان ایسوسی ایشن اور تاجر برادری بپھر گئے بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بعد ازاں احتجاجی کیمپ لگا کر انتظامیہ سے فیصلہ واپس لینے اور تاجروں کو لاک ڈاؤن میں ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بعد ازاں احتجاجی کیمپ کے موقع پر شاہ وزیر خان ، غلام قیباز خان ، ملک ناصر خا ن و دیگرنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قصائیوں کو جرمانہ اور جیل بھیجنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جب تک انتظامیہ مل بیٹھ کر جائز ریٹ مقرر نہیں کی جاتی تب تک ہڑتال ہوگی اور پورے بنوں میں کوئی قصاب گوشت فروخت نہیں کرے گااُنہوں نے کہا کہ قصائیوں کے ساتھ ناروا سلوک اسی طرح رہا تو پورا بنوں بند کر دیا جائے گاانتظامیہ جانور دے ہم صرف دیہاڑی لے کر سستا فروخت کریں گے حکومت سستا گوشت چاہتا ہے تو سستے جانور فراہم کرے اُنہوں نے کہا کہ جانور افغانستان سمگل ہو رہے ہیں حکومت اس کو روکے ہم عوام کو مردہ جانور نہیں کھلا سکتے اُن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہم سے اس سے پہلے مذاکرات کئے اور 500کلو فروخت کرنے پر فیصلے طے ہوا تھا لیکن زبردستی 450روپے کلو میں فروخت کروا رہی ہے جوکہ ہمارے سرا سر نقصان ہے ہمارا معزنہ پشاور کے ساتھ نہ کیا جائے وہ بڑا اور تجارتی شہر ہے جبکہ بنوں کے تاجروں کا آپریشن ضرب عضب کے موقع پر اتنا نقصان ہوا ہے کہ آزالہ ہونے میں دہائیاں لگیں گی، مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاون کے ٹائم میں توسیع کرکے رات دس بجے تک بازار کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات