عمران خان کو تحریک لبیک کے معاملے پر مس گائیڈ کیا گیا

نواز شریف کے قریبی لوگ جو عمران خان کے قریب ہیں انہوں نے تحریک لبیک کے حوالے سے مس گائیڈ کیا اور مشورہ دیا کہ مظاہرین کو طاقت سے کچلا جائے تاہم اہم حلقوں نے اس تجویز کو مسترد کیا، عارف حمید بھٹی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اپریل 2021 20:02

عمران خان کو تحریک لبیک کے معاملے پر مس گائیڈ کیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل2021ء) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے قریبی لوگ جو عمران خان کے قریب ہیں انہوں نے تحریک لبیک کے حوالے سے مس گائیڈ کیا ہےتفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا مذہبی جماعت کے دھرنے اور موجودہ ملکی سیاست پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے قرارداد ہی پیش کرنی تھی تو پہلے ہی اجلاس بلا لیتی۔

اجلاس بلاکر قرارداد پیش کر دی جاتی تو اتنا معاملہ مت بڑھتا۔اس پر تو الٹا پیپلز پارٹی اور ن لیگ شکنجے میں آگیا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ دراصل نون لیگ جاتی تھی کہ مذہبی جماعت کا دھرنا ختم نہ ہو۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ عمران خان کے آس پاس کچھ ایسے لوگ ہیں جو نواز شریف کے قریبی ھیں اور انہی لوگوں نے تحریک لبیک کے حوالے سے مس گائیڈ کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ لوگوں کی جانب سے سے عمران خان کو کہا گیا کہ نے طاقت سے کچلا جائے ۔کیونکہ اگر یہ سڑکوں پر آگئے تو حکومت کو ہی مشکل ہوگی۔لیکن پھر اہم حلقوں نے کہا کہ آپ طاقت سے چلنے کا ارادہ کر رہے ہیں لیکن اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ ہمیں انٹرنیشنل حالات بھی دیکھنے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر حکومت 8 روز قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر قرارداد پیش کر دیتی تو ملک اتنے مسائل کا شکار نہ ہوتا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا نعرہ اسلام کا ہے اسلام آباد کا نہیں۔20 اپریل کو سات گھنٹے مذاکرات کے معاملات طے پا گئے۔ 20 اپریل کو قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا، قرارداد میں فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے پر بحث بھی شامل تھی۔ 11 یرغمال لوگ 19 اپریل کی رات کو واپس کر دیئے گئے تھے۔ 733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ سعد رضوی کیس سمیت 210 مقدمات درج ہوئے ہیں جو قانونی مرحلے سے گزریں گے، ایک کمیٹی بنے گی جو کیس کا فیصلہ کرے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کالعدم قرار دی گئی تنظیم نے تیس دن میں جواب داخل کرنا ہے۔