کاٹن ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، میاں انجم نثار

وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کا وفد آئندہ ہفتہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرے گا، کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے حوالہ سے ایجنڈا سر فہرست ہو گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اپریل 2021 10:25

کاٹن ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، میاں انجم نثار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2021ء) وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کا وفد آئندہ ہفتہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرے گا، کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے حوالہ سے ایجنڈا سر فہرست ہو گا۔ یہ بات سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور چئیرمین بی ایم پی میاں انجم نثار نے ریجنل پنجاب کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کمیٹی کے کنوینئیر ملک طلعت سہیل سے ملاقات میں کہی۔

ملک طلعت سہیل نے ملک میں کاٹن کے بحران کے حل کے حوالہ سے کمیٹی کی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت تجاویز پر مشتمل سفارشات انہیں پیش کیں اور کپاس کی امدادی قیمت کم از کم 5000 مقرر کرنے کا مطالبہ بھی سرفہرست رکھا۔ میاں انجم نثار نے کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاٹن ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کاٹن کی پیداوار میں اضافہ کے لیے اور بحران پر قابو پانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان سے آئندہ ہفتہ ایف پی سی سی آئی کا وفد ملاقات کرے گااور کاٹن کے حوالہ سے سرفہرست ایجنڈا ہو گا۔

(جاری ہے)

میاں انجم نثار نے اعادہ کیا کہ سابقہ سال کی طرح رواں سال بھی مارک اپ اور بجلی نرخوں میں کمی کے لیے متحرک کردار ادا کریں گےانہوں نے ملک طلعت سہیل کو کاٹن کی پیداوار میں اضافہ کے لیے مزید متحرک کردار کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ زراعت کی ترقی اور خصوصاً کاٹن کے فروغ سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہو گی اور صنعت و تجارت بھی ترقی کرے گا۔ ملک میں قیمتی زرمبادلہ میں اضافہ کے لیے کپاس کی پیداوار میں بھر پور اضافہ کیا جائے اور اس ضمن میں کاشتکار کے لیے ہر ممکن سہولت و آسانیاں فراہم کرنے کے لیے حکومتی اداروں سے رابطہ کر کے پالیسیاں مرتب کرائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :