پاکستان کا مستقبل رو شن جبکہ اپوزیشن کا مستقبل تاریک ہے‘تر جمان پنجاب حکومت

اب وہی لوگ عوام پر حکمرانی کرینگے جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعرات 22 اپریل 2021 12:07

پاکستان کا مستقبل رو شن جبکہ اپوزیشن کا مستقبل تاریک ہے‘تر جمان پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ پاکستان کا مستقبل رو شن جبکہ اپوزیشن کا مستقبل تاریک ہے،پنجا ب حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم،صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،اب وہی لوگ عوام پر حکمرانی کرینگے جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پچھلے دو سالوںمالی سال کے میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور عوامی مسائل اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی کے مواقع دے رہی ہے۔ عوامی مسائل کے حل کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ترقی اورخوشحالی کا سفربھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ہماراایجنڈا بھی لوگوں کی بلاتفریق خدمت کرناہے۔انہوں نے مزید کہاکہ صوبے کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔