ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس موبائل پر فائرنگ ، اہلکار زخمی

جمعرات 22 اپریل 2021 13:34

ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس موبائل پر فائرنگ ، اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس موبائل پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بند دھپ والے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔واقعہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ،زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :