سڑکوں کی ابتر صورتحال کے خلاف دائردرخواست پرکے ایم سی ،سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

جمعرات 22 اپریل 2021 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے شہر بھر فلائی اوورز اور سڑکوں کی ابتر صورتحال کے خلاف دائردرخواست پرکے ایم سی ،سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں شہر بھر فلائی اوورز اور سڑکوں کی ابتر صورتحال سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے کے ایم سی ،سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہید ملت روڈ، شاہ فیصل کالونی، سوک سینٹر فلائی اوورز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیاقت آباد فلائی اوور، جناح برج ٹاور، قائد آباد فلائی اوورز بھی ابتر صورتحال ہے نیپا چورنگی، یونیورسٹی روڈ پر بنے فلائی اوورز کی حالت بری ہو چکی ہے مختلف سڑکوں پر بنے پلوں کے ایکس پنشن جوائنٹس بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں شہید ملت روڈ، جام صادق فلائی اوورز پر کے ایم سی نے ایکس پنشن جوائنٹس کی تنصیب کے تھے وہ بھی ٹوٹ گئے عدالت سے استدعا ہے کہ شہر بھر فلائی اوورز اور سڑکوں کی استر کاری کا حکم دیا جائے