شاہینہ کھوسہ پنجاب اسمبلی کی پائیدار ترقیاتی اہداف ڈویلپمنٹ کی پارلیمانی کمیٹی کی ممبر منتخب

جمعرات 22 اپریل 2021 22:01

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) پاکستان تحریک انصا ف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ پنجاب اسمبلی کی پائیدار ترقیاتی اہداف ڈویلپمنٹ کی پارلیمانی کمیٹی کی ممبر منتخب ہو گئی ہیں اسی حوالے سے انہوں نے وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈاکٹر طفیل سے ملاقات کی اور غازی یونیورسٹی کو ڈیرہ غازی خان پائیداری ترقی کے اہداف کے حوالے سے ان بورڈ لینے اور سٹیک ہولڈر بنانے کے لیے بات چیت کی اس معاملہ میں مکمل اتفاق رائے پایا گیا ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ دنیا میں یونیورسٹیز لوکل ریسرچ اور شہروں کی ترقی اور عوام کے شعور اور معیار زندگی کو بلند کرنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی ہیں انشاء اللہSDGکے ذریعے غازی یونیورسٹی میں ڈی جی خا ن کی تقدیر بدلنے میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریگی انہوں نے اس معاملہ میں مکمل اتفاق اور تعاون پر وی سی کا شکریہ ادا کیا عنقریب یونیورسٹی میں 17SDG'sپر17ورکنگ گروپ تشکیل دئیے جائیں گے اس موقع پر پروفیسر ابراہیم اور شعیب رضا بھی موجود تھے ۔