وائس چانسلرگومل یونیورسٹی کی وزیر اعظم کو خط کے ذریعے صوبائی کابینہ کے فیصلے پر تنقید

جمعرات 22 اپریل 2021 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) وائس چانسلرگومل یونیورسٹی کا وزیر اعظم کو خط کے ذریعے صوبائی کابینہ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانے اور استعفی دینے کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار احمد کو جبری رخصت پر بھیج دیا. گورنر کی منظوری کے بعد محکمہ اعلی تعلیم نے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیجنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا نے وی سی زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان ڈاکٹر منصور الٰہی بابر کو گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ایڈیشنل چارج تفویض کر دیا۔