توشہ خانہ ریفرنس ، عدالت نے نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا

نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا حکم ، نوازشریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے، متعلقہ صوبائی حکومت نیلام کرسکے گی ، جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے ، پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لے کر 30 دن میں بیچی جائیں ، احتساب عدالت کا فیصلہ

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 23 اپریل 2021 13:05

توشہ خانہ ریفرنس ،  عدالت نے نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 اپریل2021ء) توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد اشتہاری ملزم نوازشریف کی جائیداد نیلانم کرنے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی گئی ، جس کو منظور کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا گیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جس جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی ، نوازشریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے، متعلقہ صوبائی حکومت نیلام کرسکے گی ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ 60 دن میں رپورٹ پیش کریں ، جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے ، نوازشریف کی گاڑیاں بھی 30دن کے اندر نیلام کی جائیں ، پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لیکر بیچی جائیں ، جب کہ نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، نوازشریف کے 3 فارن اور5 پاکستانی اکاؤنٹ میں موجودرقم قومی خزانےمیں منتقل کی جائےگی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا گیا ، اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے قائد کی جائیدادیں فروخت کرنےکیلئے نیب راولپنڈی نے درخواست دائر کی ، جو کہ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے احتساب عدالت راولپنڈی میں درخواست جمع کروائی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی مالیت اربوں روپے ہے ، جب کہ نواز شریف اگست 2020ء سے اشتہاری قراردیئے جا چکے ہیں ، اس لیے قائد ن لیگ کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت طلب کی گئی ، جن میں اتفاق فاؤنڈری، حدیبیہ پیپر ،بخش ٹیکسٹائل مل اورحدیبیہ انجینئرنگ شیئرز جائیداد میں شامل ہیں ، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم کی لاہور اپرمال کی جائیداد اور زرعی اراضی بھی فروخت کی جائے گی ، 110ایکڑفش فام اورلاہورکےپوش علاقےمیں 20ایکڑاراضی بھی فروخت ہوگی ، جب کہ مری کابنگلہ ، شانگلہ گلی کا گھر، شیخوپورہ میں 2 قیمتی جائیدادیں بھی فروخت کی جائیں گی، نوازشریف کےنام پر5 قیمتی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی جب کہ نوازشریف کے3 فارن اور5پاکستانی اکاؤنٹ میں موجودرقم قومی خزانےمیں منتقل کی جائےگی۔