ساوتھ افریقہ میں بسنے والے پاکستانیوں کے اپنے ملک انے پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے

پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن اور غوث الااعظم ویلفئیر فاونڈیشن کے سپرست اعلی جناب صوفی اخلاق احمد سیفی صاحب نے کہا ہے کہ کوویڈ19 کی وجہ سے ساوتھ افریقہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی پاکستان جانے پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے کیوں کہ ساوتھ افریقہ میں کرونا انتہائی کنٹرول میں ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اپریل 2021 14:05

ساوتھ افریقہ میں بسنے والے پاکستانیوں کے اپنے ملک انے پر پابندی سمجھ ..
ساوتھ افریقہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،حمزہ عثمان غنی) پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن اور غوث الااعظم ویلفئیر فاونڈیشن کے سپرست اعلی جناب صوفی اخلاق احمد سیفی صاحب نے کہا ہے کہ کوویڈ19 کی وجہ سے ساوتھ افریقہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی پاکستان جانے پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے کیوں کہ ساوتھ افریقہ میں کرونا انتہائی کنٹرول میں ہے بہت سے پاکستانی لوگ رمضان کا مقدس مہینہ پاکستان میں گزارتے ہیں لیکن اس پابندی کی وجہ سے وہ اپنے خاندان سے دور ہیں باوجود اس کے نئے کیسز نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو بھی ساوتھ افریقہ سے پاکستان جاتا ہےوہ یہاں سے کرونا ٹیسٹ کرواکر جاتا ہے اور ساوتھ افریقن لیب کا سٹینڈرڈ بھی انتہائی بہترین اور اعلی ہےاس کے باوجود پاکستانی عوام کو اپنے ملک کے لیے سفر کی اجازت نہ دینا انتہائی ناروا رویہ ہے میں پاکستانی ایوی ایشن اتھارٹی سے التماس کرتا ہوں کہ یہ پابندی جلد از جلد اٹھائی جائے تاکہ ہم اپنے پیاروں سے جلد از جلد مل سکیں اور رمضان اور عید پاکستان میں مناسکیں ۔