سعودی عرب کی جیلوں میں68فی صد قیدیوں کوویکسین لگا دی گئی

ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہے لیکن قیدیوں کو اس کی تعلیم وترغیب دی گئی ہے،وزارت صحت

جمعہ 23 اپریل 2021 15:25

سعودی عرب کی جیلوں میں68فی صد قیدیوں کوویکسین لگا دی گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) سعودی عرب میں اسٹیٹ سکیورٹی جیلوں میں بند قریبا 68 فی صد قیدیوں کو کووِڈ19 کی ویکسین لگادی گئی ہے اور باقی قیدیوں کو بھی مرحلہ وار ویکسین کے دونوں انجیکشن لگائے جارہے ہیں۔سعودی ذرائع نے عرب ٹی وی کوبتایاکہ وزارتِ صحت کی ہدایات کی روشنی میں قیدیوں کوگروپوں کی شکل میں ویکسین لگائی جارہی ہیتاکہ انھیں اس مہلک وائرس سے ہر طرح سے محفوظ رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان ذرائع کا کہناتھا کہ کروناوائرس کی ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہے لیکن قیدیوں کو اس کی تعلیم وترغیب دی گئی ہے اور خود انھیں جیلوں میں نیوز چینلزیا وزارت صحت کی آگہی مہم کے ذریعے ویکسین لگوانے کی افادیت سے آگاہ کیا گیا ہے۔اس کے بعد سے ویکسین لگوانے والے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن جو قیدی ویکسین نہیں لگوانا چاہتے، انھیں اس کے لیے مجبور کیا جائے گا اورنہ ان کے خلاف کوئی اقدام کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :