ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ ٹیم نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ احمد مرادروڈ ساہیوال میں طلبہ وسٹاف کو ٹریفک قوانین اورکوروناوائرس سے بچاؤکیلئے آگاہی لیکچرکااہتمام کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اپریل 2021 15:43

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عبدالوھاب اعوان) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ ٹیم نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ احمد مرادروڈ ساہیوال میں طلبہ وسٹاف کو ٹریفک قوانین اورکوروناوائرس سے بچاؤکیلئے آگاہی لیکچرکااہتمام کیا

جس میں سینئر ٹریفک اسسٹنٹ اکبر علی اور ٹریفک اسسٹنٹ محمد شکیل نے طلباء کو لیکچر دیتے ہوئےکہا نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور طلباء کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اندر کورونا وائرس کی تیسری بڑی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے

اس سے بچنے کے لیے ماسک اور سنیٹائزر کا استعمال ضرور کریں اور آپس میں میل جول سے پرہیز کریں آخر میں انہوں نے طلباء میں آگاہی پر مبنی پملفٹس بھی تقسیم کیے۔