گومل یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کی بہتری ،کامیابی کیلئے دی گئی ذمہ داریاں پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہوں‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر

جمعہ 23 اپریل 2021 16:16

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر (تمغہ امتیاز) نے گومل یونیورسٹی کا اضافی چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر کی زیر صدارت تمام شعبہ جات کے ڈین، ڈائریکٹرز‘ سربراہان‘ افسران کا اعلیٰ سطحٰ اجلاس کا منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسرو ر الٰہی بابر نے کہا کہ مجھے حکومت نے گومل یونیورسٹی کی ذمہ داریاں سونپیں ہیں جن کو نبھانے آیا ہوں۔گومل یونیورسٹی کامیابی کی راہ پر گامزن ہے اور امید کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر اس تاریخی اور پرانی تعلیمی درسگاہ کو مزید آگے لے کر جائیں گے ۔پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر نے کہا کہ گومل یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کی بہتری اور کامیابی کیلئے جو ذمہ داریاں دی گئیں ان کوپورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ تمام ملازمین ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنی ذاتی رنجش کو بھولا کر ایک دوسرے کو درگزر کریں اور ادارے کی ترقی اور بہتری کیلئے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :