ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید06 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

اس وقت جہلم میں132 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اپریل 2021 16:33

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید06 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی
 جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید06 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت جہلم میں132 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 11 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 83271 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے2153 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 08 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک کل 1955 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت کل کرونا وائرس سے 56 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ22110افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 672افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 15 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 1983 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 8513ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :