گلبرگ کے علاقے گورومانگٹ روڈ پر منشیات فروش نے پکڑے جانے پر پولیس اہلکاروں پر بلیڈ سے حملہ کردیا

پولیس نے منشیات فروش کو پکڑ کر پلاس سے بلیڈ چھین لیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی موبائل فون سے فوٹیج بنانے والے ایک شہری کی کار کا شیشہ توڑدیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اپریل 2021 16:35

گلبرگ کے علاقے گورومانگٹ روڈ پر منشیات فروش نے پکڑے جانے پر پولیس اہلکاروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) گلبرگ کے علاقے گورومانگٹ روڈ پر منشیات فروش نے پکڑے جانے پر پولیس اہلکاروں پر بلیڈ سے حملہ کردیا۔پولیس نے منشیات فروش کو پکڑ کر پلاس سے بلیڈ چھین لیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی موبائل فون سے فوٹیج بنانے والے ایک شہری کی کار کا شیشہ توڑدیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اہلکار نثار اور صدرق قاسم پورہ گلی نمبر 5 ریلوے کالونی گورومانگٹ روڈ معمول کی گشت پر تھے، فرحان عرف بلی نامی شخص کو مشکوک حرکات پر چیک کرنے کی کوشش کی گئی۔

فرحان عرف بلی پولیس اہلکاروں پر بلیڈ سے حملہ آور ہو گیا۔ملزم نے بلیڈ سے کانسٹیبل کی انگلی پر زخم دیا اور وردی پر بھی کٹ لگائے۔ملزم بلیڈ ہاتھ سے چھوڑ نہیں رہا تھا۔

(جاری ہے)

قریبی دکانداروں نے پولیس کانسٹیبل کو پلاس فراہم کیا۔پولیس اہلکاروں نے پلاس کی مدد سے ملزم سے بلیڈ کھنچا۔پولیس اہلکاروں نے بلی نامی شخص کے ناخن نہیں اتارے، ملزم کے ہاتھ پاؤں بلکل درست ہیں۔ملزم سے موقع پر ہیروئن کی 10 پوڑیاں برآمد کیں گئیں۔فرحان نامی ملزم ریکارڈ یافتہ نکلا۔ملزم کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، راہزنی، منشیات اور چوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں کے 50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔مزید تفتیش کیلیے ملزم کو تھانہ غالب مارکیٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔