مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 23 اپریل 2021 17:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں حق خودارادیت فورم جموںوکشمیر کے زیر اہتمام بیج بہاڑہ میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیج بہاڑہ میں نماز جمعہ کے بعدجموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ مظاہرین نے آزادی اور پاکستان حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

متعلقہ عنوان :