جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے پوسٹر چسپاں

جمعہ 23 اپریل 2021 17:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میںسرینگر اور دیگر مقامات پر پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جن پر جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کامطالبہ کیاگیا ہے جسے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 5اگست2019کو منسوخ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر جسٹس اینڈ پیس انیشیٹو کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ کشمیری عوام جموںوکشمیر کی 5اگست2019سے قبل والی خصوسی حیثیت کی بحالی چاہتے ہیں۔

پوسٹروں پردفعہ370اور35Aکے تحت ’’خصوصی حیثیت اور حقوق کی بحالی ،تمام سیاسی قائدین کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے کوشش کریںکے نعرے درج تھے اوردرج تھا کہ کشمیری عوام خصوصی حقوق کے ساتھ 5اگست 2019سے پہلی کی جموںوکشمیر کی حیثیت کی بحالی کامطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :