وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے آل آزاد کشمیر پینشنرز ایسو سی ایشن کے مرکزی عہدیداران کی وزیر ہاوس میں ملاقات

کہ بلا امتیاز تمام پینشنرز کو گروپ انشورنس ا کی جمع شدہ رقوم ادا کرنے کے لیے گروپ انشورنس، بہبود فنڈز ایک میں ترمیم کے لیے منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی: وزیر اعظم آزا دکشمیر

جمعہ 23 اپریل 2021 18:07

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے آل آزاد کشمیر پینشنرز ایسو سی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے وزیر ہاوس میں ملاقات کی، وزیر اعظم آزا دکشمیر نے اس ملاقات میں اس فیصلے کا اعلان کیا، کہ بلا امتیاز تمام پینشنرز کو گروپ انشورنس ا کی جمع شدہ رقوم ادا کرنے کے لیے گروپ انشورنس، بہبود فنڈز ایک میں ترمیم کے لیے منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، اس طرح آزاد کشمیر کے تمام پینشنرز یکساں طور پر بلا امتیاز انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے اہل ہو جائیں گئے، ایک گھنٹہ جاری رہنے والے اس اجلاس میں سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق، مشیر حکومت نسیم احمد سرفراز اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی اور دیگر اعلی حکام بھی شامل تھے جبکہ پینشنرز ایسو سی ایشن کے صدر راجہ اختر حسین، راجہ ممتاز خان ،راجہ ظفر خان، صابر اعوان، اور منظور اعوان، وفد میں شامل تھے، اس سلسلہ میں ایک نمائندہ اجلاس زیر صدارت سردار خالد نثار ضلعی صدر منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں پینشنرز نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعلان کردہ گروپ انشورنس ایکٹ میں ترمیم کرکے تمام پینشنرز کو گروپ انشورنس کے حصول کا حقدار بنانے کے اعلان پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا،اور وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہاگیا، اجلاس سے سردار خالد نثار کے علاوہ محمد فیاض کیانی، طارق سلطان کیانی، سردار جاوید صادق، سردار نعیم خان، نیاز جعفری، سردار یونس، سردار محمد طارق خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :