الیکشن کمیشن نے گریڈ 17کے الیکشن افسران کے امتحان کا اعلان کر دیا

جمعہ 23 اپریل 2021 18:07

الیکشن کمیشن نے گریڈ 17کے الیکشن افسران کے امتحان کا اعلان کر دیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) الیکشن کمیشن نے گریڈ 17کے الیکشن افسران کے امتحان کا اعلان کر دیا ہے امتحان میں 55ہزار 967امیدوار ن نے حصہ لیا تھا جن میں 405امیدواروں کو شارٹ لسٹ کردیا ہے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں سے پانچ مئی کو انگریز ی مضمون لکھنے کاتحریری امتحان لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جو 50نمبروں پر ہو گا الیکشن کمیشن کے مطابق شارٹ لسٹ امیدواروںکا امتحان مخصوص مراکز میں ہو گا ۔ باقی تمام کامیاب امیدوارن اپنے متعلقہ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں بلوائے جائینگے اس امتحان کے بعد 405 امیدواروں کو انٹرویز کے لئے کال کا لیٹر جاری کردیا جائے گا۔