توشہ خانہ ریفرنس کیس: نیب راولپنڈی کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیلئے دائر درخواست احتساب عدالت نے منظور کر لی

احتساب عدالت اسلام آباد نے اشتہاری ہونے پر مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیدیا، ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخو پورہ کو 60 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت نوازشریف کی گاڑیاں پولیس کی مدد سے قبضے میں لے کر 30 دن کی اندر نیلام کی جائیں، رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے ، عدالت کا حکم

جمعہ 23 اپریل 2021 21:23

توشہ خانہ ریفرنس کیس: نیب راولپنڈی کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد نیلامی ..
ٴاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی خان کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ہونے پر مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخو پورہ کو 60 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی نیب راولپنڈی کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیلئے دائر درخواست احتساب عدالت نے منظور کر لی ہے عدالتی فیصلے کے مطابق نواز شریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے متعلقہ صوبائی حکومت اٴْسے نیلام کرسکے گی عدالتی فیصلے میں ڈی سی لاہور اور ڈی سی شیخوپورہ کو نواز شریف کی اراضی فروخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 60 روز کے اندر رپورٹ پیش کریں جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے عدالت نے کہا کہ نوازشریف کی گاڑیاں پولیس کی مدد سے قبضے میں لے کر 30 دن کیاندر نیلام کی جائیں فیصلے میں ای ٹی او لاہور اور اسلام آباد کو نواز شریف کی 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹر بھی فروخت کرنے کا حکم دیا گیا اس کے علاوہ نواز شریف کے 8 بینک اکاوٓنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا بھی حکم دیا گیا چیئرمین ایس ایس سی پی کو نواز شریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے شیئرز کی فروخت سے حاصل رقم بھی قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے عدالت نے کہا ہے کہ جس جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی مری اور چھانگہ گلی کے گھر کی ضبطگی پر مریم نواز نے اعتراض کر رکھا ہیواضح رہیکہ توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے معاملے پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے احتساب عدالت نمبر3 میں درخواست دائر کی تھی دو صفحات پر مشتمل درخواست میں جائیداد کی تفصیل بھی شامل تھی نیب کی درخواست کے متن میں تحریر تھا کہ متعلقہ حکام کوضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنیکی ہدایت کی جائے نیب کا درخواست میں موقف تھا کہ نوازشریف نیجان بوجھ کر سرنڈر نہیں کیا ہینیب کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے 4 کمپنیوں میں شیئر ہیں۔

(جاری ہے)

محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3 لاکھ 43 ہزار 425 شیئر کے مالک ہیں جبکہ حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئر کی تعداد 22 ہزار 213 ہیاس کے علاوہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئر کے مالک ہیں نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاو?نٹس شامل ہیں۔

5 بینک اکاو?نٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں جبکہ غیر ملکی کرنسی والے اکاو?نٹس میں 566 یورو۔ 698 امریکی ڈالر اور 498 برطانوی پاونڈ ہیں نیب نے بتایا کہ ایل ڈی اے۔ لاہور۔شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور مری کے اسسٹنٹ کمشنر اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ دی ہے کہ نواز شریف اوران کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخوپورہ،مری،ایبٹ آبادمیں جائیدادیں ہیں مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل ہے نواز شریف اوران کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال۔

موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی۔ لاہور کے موضع مال رائے ونڈ میں 103کنال۔ موضع سلطان میں 312 کنال اراضی شامل ہے۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال۔موضع فیروز وطن میں 88 کنال اراضی موجود ہے