کورونا وائرس میں مبتلا افراد دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول سے گریز کریں: سعودی مفتی اعظم

جو افراد کورونا کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہوں انکا دوسرے افراد کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہی:الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ

جمعہ 23 اپریل 2021 21:53

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علما کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ جو افراد کورونا کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہوں انکا دوسرے افراد کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہے۔

(جاری ہے)

مفتی اعظم نے کہا اسلام وبا کے شکار افراد سے صحت مند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کریں۔انہوں نے شہریوں اورغیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط و ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔