اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں کہا ، شاہد خاقان عباسی

ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر اجلاس میں بولنے نہیں دیا گیا ، معاملے کو التواء کا شکار کرنے کے لیے حکومت نے ایک کمیٹی بنا دی ، احسن اقبال حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کے خلاف کروائی کے بجائی( ن) لیگ کے خلاف کاروائیوں پر مامور کر رکھا ہے،موجودہ حکومت کے دور میں آزاد میڈیا کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، اگر کوئی صحافی دباؤ قبول نہ کرے تو اس کو نشانہ بنایا جاتا ہے،حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کے خلاف کروائی کے بجائے مسلم لیگ (ن) کے خلاف کاروائیوں پر مامور کر رکھا ہے، رہنما ئوں کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 اپریل 2021 21:53

اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں کہا ، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) مسلم لیگ ن کے رہنماوں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں نے اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں کہا ، جبکہ احسن اقبال نے کہا نا موس رسالت کی اعداد کے معاملے پر ہمیں بولنے نہیں دیا گیا ۔ حکومت نے جو قرارداد پیش کی اس کو ایوان کی کارروائی کے ایجنڈے سے بھی ہٹا دیا۔ معاملے کو التوائ کا شکار کرنے کے لیے حکومت نے ایک کمیٹی بنا دی ، پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے شاہد خاقان عباسی نے کہا میں نے اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں کہا۔

ایوان بات کرنے کے لیے ہوتا ہے، دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کر تے ہوے احسن اقبال نے کہا ڈپٹی سپیکر نے آج ناموس رسالت کی اعداد کے معاملے پر ہمیں بولنے نہیں دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آج ناموس رسالت کی قرارداد کو حکومت نے ایجنڈے سے نکال دیا ۔ انہوں نے کہا اس معاملے کو التوائ کا شکار کرنے کے لیے حکومت نے ایک کمیٹی بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے وزیر اعظم سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایوان میں آ کر بتائیں۔

انہوں نے کہا آج حکومت نے اجلاس برخاست کروا کر راہ فرار اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا ہم نے حکومت سے استفسار کیا تھا کہ اسکی آفیشل پالیسی کیا ہے ۔ کیونکہ قرارداد نجی ممبر نے پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا ہم ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کو بھی زیر بحث لانا چاہتے تھے۔ موجودہ حکومت کے دور میں آزاد میڈیا کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اگر کوئی صحافی دباؤ قبول نہ کرے تو اس کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

۔ انہوں نے کہا تیسرا مسئلہ ہم یہ اٹھانا چاہتے تھے کہ کوئی میں ہمارے چینی دوستوں کی موجودگی میں دہشت گردی کی کاروائی ہوئی۔ یہ حکومت کی شدید نا اہلی ہے اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کے خلاف کروائی کے بجائے مسلم لیگ ن کے خلاف کاروائیوں پر مامور کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا اس حکومت کی ترجیح دہشت گردی سے نمبٹنا نہیں ن لیگ کے خلاف مقدمات بنوانا ہی