Live Updates

گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی ملاقات ، اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا

وزیراعظم سے آپ لوگوں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرونگا، ملکی ترقی اور استحکام کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، چوہدری سرور

جمعہ 23 اپریل 2021 22:31

گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی ملاقات ، اپنے تحفظات سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان سے ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کا وعدہ کرلیا۔گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اور صوبائی وزرائ اجمل چیمہ، خیال احمد کاسترو سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ راجہ ریاض اور دیگر نے گورنر پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

چودھری سرور نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے آپ لوگوں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرونگا، پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے، ملکی ترقی اور استحکام کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، کمزور اور غریب طبقے کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کے ہر منصوبے کا مقصد ملکی ترقی اور خوشحالی ہے، انشائ اللہ تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور احساس پروگرام حکومت کی غریب دوستی ہے، پنجاب آب پاک اتھارٹی پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کریگی، فیصل آباد ڈویڑن میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات