نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئے ایچ ڈی یو وارڈزکے بستروں میں اضافہ کیا جارہاہے‘یاسمین راشد

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کے علاج کو مسلسل مانیٹرکررہاہے‘وزیرصحت پنجاب

جمعہ 23 اپریل 2021 22:38

نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئے ایچ ڈی یو وارڈزکے بستروں میں اضافہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت برسٹرنبیل اعوان،سپیشل سیکرٹری سلوت سعید ، سی ای اوپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیزاور چیئرمین پنجاب ہیلتھ کمیشن ڈاکٹر عطیہ مبارک نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیزنے وزیر صحت کو ادارہ کی کارکردگی اور کورونامریضوں کے علاج کیلئے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے ذریعے صوبہ بھرکے نجی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کا شکارمریضوں کا مکمل ڈیٹامرتب کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئے ایچ ڈی یو وارڈزکے بستروں میں اضافہ کیا جارہاہے اورنجی لیبزمیں کوروناکی ٹیسٹنگ کومانیٹرکیاجارہاہے۔

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے ذریعے نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیرورکرزکی ویکسینیشن کو بھی مانیٹرکیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کے علاج کو مسلسل مانیٹرکررہاہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کو نجی سیکٹر میں مریضوں کیلئے آسانی پیداکرنے کیلئے مزیدمضبوط کیاجارہاہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے قواعدوضوابط کا تفصیلی جائزہ لیاجارہاہے۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیاجارہاہے۔ سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیزنے کہاکہ کوروناکے مریضوں کے علاج کے حوالہ سے نجی ہسپتالوں کے ساتھ مکمل کوارڈنیشن میں ہیں۔صوبہ بھرکے نجی سیکٹرمیں صحت کی سہولیات کومسلسل مانیٹرکررہے ہیں۔ثاقب عزیزنے کہاکہ وزیر صحت کے ویژن کے مطابق نجی سیکٹرکی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :