Live Updates

حکومت نے رمضان المبارک کو اربوں روپے کا ریلیف پیکیج دیا ،غلام محی الدین دیوان

جمعہ 23 اپریل 2021 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) تحریک انصاف شمالی کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ رمضان سستے بازاروں کے انعقاد سے لاہور سمیت صوبے بھر کی عوام کو ریلیف مل رہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے رمضان المبارک کو اربوں روپے کا ریلیف پیکیج دیا جوکہ خوش آئند عمل ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کا عوام کی خدمت پر فوکس ہے، وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، تمام تر مشکل چیلنجز کے باوجود حکومت ہر محاذپر عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات مصروف عمل ہے، کرپٹ ترین اپوزیشن کا اتحاد کا نام و نشان مٹ چکا ہے عوام سے مسترد شدہ جماعتیں جھوٹ بول کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتی، ان کی قیادتوں کے سیاہ کرتوت اور کارنامے قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات