عدالت کا عثمان بزدار ، راجہ بشارت سمیت چارافراد کیخلاف کراس مقدمہ درج کرنے کا حکم

جمعہ 23 اپریل 2021 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور ایک صوبائی وزیر سمیت سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب کے خلاف کراس مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ،عدالت نے یہ حکم کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کی جانب سے دائر کردہ اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جاری کیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے مذکورہ حکومتی شخصیات نے کاشانہ ویلفیئر ہوم میں آگ لگا دی جس کے خلاف انہوں نے مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی تو پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جس پر افشاں لطیف نے عدالت سے رجوع کر لیا درخواست گزار افشاں لطیف کے مطابق ملزمان نے کاشانہ ویلفیئر ہومز میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر آگ لگائی تھی۔