واسا نے مختلف دفاتر سے غائب رہنے والے ملازمین کو گھوسٹ ملازم قرار دیدیئے

جمعہ 23 اپریل 2021 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) واسا حکام نے محکمہ واسا کے مختلف دفاتر سے غائب رہنے والے ملازمین کو گھوسٹ ملازم قرار دیتے ہوئے انہیں شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور ان ملازمین سے جواب طلب کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اظہار وجوہ کے نوٹسز لینے والے ملازمین دفاتر سے غیر حاضری کے عادی ہیں اور گزشتہ روز بھی ملازمین نے ایسا ہی کیا تھا ملازمین کو موصول کرائے گئے شو کاز نوٹسز کے جواب داخل کرانے کے لیے دو روز کی مہلت دی ہے۔